۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سعودی عرب

حوزہ/سعودی عرب میں سپریم علماء کونسل نے اپنی میٹنگ میں ایک قرارداد پاس کیا جس میں کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے خوف سے جمعہ یا با جماعت نماز پنجگانہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پوری دنیا کرونا وائرس سے بچنے کی حتیٰ الامکان کوشش کررہی ہے اسی ضمن میں سعودی عرب میں سپریم علماء کونسل نے بتاریخ 22 رجب 1441ھ بروز منگل منعقد ہونے والی اپنی 25ویں میٹنگ میں ایک قرارداد پاس کی جس میں کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے خوف سے جمعہ یا با جماعت نماز پنجگانہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح ہو کہ میٹنگ میں متعدد علماء کے ساتھ سعودی عرب کے ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر توفیق الربیعہ بھی شامل تھے جنہوں نے معتمد میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کہا کہ جب تک اس بیماری سے بچنے کا مکمل انتظام نہیں ہو جاتا اس وقت تک اس کے بڑھنے کا خدشہ باقی رہے گا اور اس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا مختلف جگہوں پر اکٹھا ہونا ہے۔

کونسل نے اپنے فتوے کو قرآن کریم کی آیات و لا تلقوا بایدیکم الی التہلکۃ اور و لاتقتلوا انفسکم ان اللہ کان بکم رحیما سے مدلل کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں آیتیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ انسان کے اوپر ہر اس چیز سے بچنا فرض کے درجہ میں ضروری ہے جو اس کی ہلاکت کا سبب ہو۔

اس کے علاوہ شریعت اسلامی کے اہم ضابطوں لا ضرر و لا ضرار اور ان الضرر یدفع قدر الامکان کو بھی بیان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .