۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ حسام العیلانی

حوزہ / شیخ حسام العیلانی نے آل سعود کی جانب سے "ریاض سیزن" کے عنوان سے کنسرٹ اور گانے اور رقص کی محفلوں کے انعقاد کی مذمت کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی صریح توہین اور مخالفت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی اہل سنت عالمِ دین اور شہر صیدا میں مسجد الغفران کے امام جمعہ جناب شیخ حسام العیلانی نے آل سعود کی جانب سے "ریاض سیزن" کے عنوان سے کنسرٹ اور گانے اور رقص کی محفلوں کے انعقاد کی مذمت کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی صریح توہین اور مخالفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے ان غیر شرعی کارروائیوں کی مذمت کے لیے کمپین چلانے پر زور دیا اور علمائے کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس برائی اور منکر کی مذمت میں اپنی شرعی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

شیخ العیلانی نے مزید کہا: دنیا کے مسلمانوں بالخصوص اہل سنت کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں کے چہروں سے اب نقاب ہٹ گیا ہے۔

اس لبنانی اہل سنت عالم دین نے کہا: یہ واضح ہے کہ سعودی حکام نے کورونا سے بچاؤ کے لیے صحت کی ہدایات کو حجاج اور زائرین کی تعداد کو کم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ آیا صحت کے متعلقہ امور کی ان ہدایات کی کنسرٹس اور گانے بجانے کی محافل میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .