۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حج 2020

سعودی عرب کی وزارت حج و عمره نے کورونا کی وجہ سے حج کے سخت شرائط کا اعلان کرتے ہوئے مناسک حج ادا کرنے کی تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،سعودی وزارت حج و عمره نے اعلان کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق جن افراد کو حج کی خواہش ہے اور انکو اجازت نامہ دے دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی اس چیز کی تاکید کی کہ مکہ مکرمہ کی جانب چلنے سے پہلے ۷ دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ قرنطینہ ہفتہ سے شروع ہے جو  ماه ذیحجہ کے تیسرے دن تک جاری رہے گا۔

سعودی وزارت صحت نے حج کرنے والے خواہشمند افراد سے رابطہ شروع کردیا ہے اور انکی طبی معائنہ، ویکسین اور دیگر ہدایات دی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد ۴ روز تک انہیں وہان قرنطینہ کردیا جائے گا۔ تمام حجاج کرام ہشتم ذی الحجہ کو میقات «السیل الکبیر»  طائف میں احرام باندھ لیں گے اور پھر اور منا کی سمت حرکت کریں گے۔

وزارت حج و عمره نے ہر ۲۰ حاجی کے لیے ایک گائیڈ یا ناظر اور ایک بس کا اہتمام کیا ہے جو آمد و رفت کے لیے ہوگا جبکہ زائرین کو واٹس اپ کے ذریعہ سے بھی مسلسل ہدایات دیے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .