حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجدالحرام کو نمازیوں کے لیے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں رہیں گے۔
محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔