حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے اور منی، مزدلفہ اور عرفات میں داخل ہونے پر دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائےگا۔
اطلاعات کے مطابق یہ سخت اقدامات کورونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے کیے جارہے ہیں تا کہ حجاج کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ وزارت حج نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے اس سال حج محدود ہوگا اور صرف ملک کے اندر سے غیر ملکی افراد اور سعودی شہری حج کرسکیں گے۔
حج میں دیگر کسی بھی ملک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہ ہوگی۔