۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
نماز عید الاضحی

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کئی عربی اور اسلامی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران سمیت کئی عربی اور اسلامی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ایران میں طبی ہدایات اور دستوارات کی روشنی میں نماز عید برپا کی گئی۔

اس بار کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خلیج فارس کی عرب ریاستوں ، ترکی، امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ترکی میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، استنبول میں 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی۔

آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید میں کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کےموقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

انڈونیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی میں کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا، نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔

افغانستان، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر ، مصر اور ملائیشیا میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .