۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ میں ایرانی طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میڈل اپنے نام کئے۔

حوزہ/ترکی کی میزبانی میں 25 جولائی 2020ء میں منعقد ہونے والے 52 ویں عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی میزبانی میں 25 جولائی 2020ء میں منعقد ہونے والے 52 ویں عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

ان مقابلوں میں محمد شہاب الدین دانشور نے سونے، محمد آریان تقوایی عربی نے چاندی ، رامین عاصم پور نے چاندی اور امیر محبوبی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ان مقابلوں میں جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آن لائن طور پر منعقد ہوا، 60 مختلف ممالک سے آئے ہوئے 234 طالب علموں نے حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کیمسٹری ٹیم نے اس سے پہلے فرانس میں منعقدہ 51 ویں عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .