حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری نے جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے سعودی روزنامہ کی جانب سے آیت اللہ سید علی سیستانی کی توہین کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا: سعودی روزنامے کے اس گھٹیا اقدام سے کروڑوں شیعوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس اقدام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی شیعہ مرجعیت کے کس قدر دشمن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: اس دشمنی کا حضرت خامنہ ای کی ہدایت پر وہابیوں پر وارد ہونے والی کاری ضربیں ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین طباطبائی نے کہا: دشمن فرقہ واریت اور شرانگیزی کے ذریعہ عراق اور شام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن شیعہ مرجعیت نے اسے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے مغربی ممالک کی حکومت شام سے ہم آہنگی کے بغیر اس ملک میں امدادی سامان بھیجنے کی پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ دشمنوں کی ایک اور فتنہ انگیزی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح دہشت گردوں کی مدد کریں اور شام میں ایک بار پھر آتش جنگ کو روشن کریں۔
انہوں نے کہا: استکباری حکومتوں نے خطے کے ممالک کو اقتصادی دباؤ میں ڈال رکھا ہے اور یہ ان کی کمزوری اور ناتوانی کی علامت ہے۔ خدا کے فضل و کرم سے ہم بہت جلد اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین طباطبائی نے آخر میں سب سے درخواست کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کریں تاکہ کرونا وائرس میں مبتلا نہ ہوں۔