۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عمرہ

حوزہ/ سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت نامے عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامے نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخلے پر بھی ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائنس کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔یہ پہلا موقع ہیکہ کورونا وبا کے دور میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی پیشگی اجازت لینے کی پابندی شرط لگائی گئی ہے۔ اجازت نہ لینے کی صورت میں دس ہزار ریال کے جرمانے کی بات کہی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .