حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں فرزندان توحید منیٰ کی طرف روانہ ہوں گئے اور منی پہنچ کر رمی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے۔
واضح رہے کہ حجاج کرام پیر اور منگل کو بھی رمی کریں گے، منیٰ میں آباد خیموں کے شہر کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔
دوسری جانب جمرات پل کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کو سامان سمیت پل تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حج کے منصوبے کے مطابق حجاج مزدلفہ سے منیٰ آکر پہلے اپنے خیموں میں جائیں گے جہاں وہ اپنا سامان رکھیں گے پھر پروگرام کے مطابق اپنے طے شدہ وقت پر رمی کے لئے نکلیں گے۔
پہلی مرتبہ منیٰ میں حجاج کے قیام کے لیے سعودی حکومت نے جدید سہولتوں سے آراستہ مستقل خیمہ بستی قائم کردی ہے ،یہ خیمہ بستی منیٰ سے مزدلفہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان خیموں میں حجاج کی سہولت کے لیے ائیر کنڈیشنرز بھی لگائے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں سے خیمہ بستی تک عازمین حج کو بسوں اور ٹرین کے ذریعے پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے البتہ منیٰ کے نزدیک علاقے میں مقیم عازمین پیدل بھی اپنے خیموں تک جاسکتے ہیں۔ منیٰ کو مختلف مکاتب میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان مکاتب کے ذمے دار معلمین نے عازمین حج کو روانگی سے قبل منیٰ میں قیام کے لیے رہ نما ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سعودی وزارت حج کی جانب سے منیٰ میں مختلف مقامات پر اردو، انگلش، عربی اور دیگر زبانوں میں بورڈز نصب ہیں جن پر حجاج کے لئے ہدایات درج کی گئی ہیں۔

حوزہ/لاکھوں فرزندان توحید منیٰ کی طرف روانہ ہوں گئے اور منی پہنچ کر رمی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لاکھوں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے۔
-
حاجیوں کے پہلے قافلے کی مکہ مکرمہ آمد،ہر عازمین حج کے لئے الگ الگ کمرہ مختص
حوزہ/وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو ٹھہرانے کے لیے انتظام کرلیا ہے جہاں وہ منی جانے سے قبل قیام کریں گے۔ 4 ذی الحجہ سے 8 ذی الحجہ تک ہوٹل…
-
سعودی عرب، سخت شرائط کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کی تاکید
سعودی عرب کی وزارت حج و عمره نے کورونا کی وجہ سے حج کے سخت شرائط کا اعلان کرتے ہوئے مناسک حج ادا کرنے کی تاکید کی۔
-
ماہ ذی الحجہ میں اسلام کی اہم عبادت حج اور اس کے اعمال
حوزہ/ حج اسلام کی اہم عبادت ہے جس میں حکمتوں اور مصلحتوں کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں جو انسان کے لیے دنیا اور آخرت کی سربلندی کا ذریعہ بن سکتے ہیں اسی…
-
عید قربان راہ خدا میں ایثار و قربانی کا جذبہ، سید جعفر حسین
حوزہ/سنت ابراہیمی کی عملی صورت اور خدا سے عشقِ کی معراج دیکھا ہو تو اسے نواسہ رسول اللہ (ص) حضرت امام حسین(ع) کی بنائی ہوئی کربلا کو دیکھنا ہوگا۔
-
عازمین حج اب نہیں لا سکیں گے ’آبِ زمزم‘، سعودی حکومت نے لگائی پابندی
حوزہ/ جاری نوٹیفکیشن میں ایئرلائن کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آبِ زمزم پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کریں، ایسا نہیں ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کی…
-
حج، زائرین خانه خدا نے الوداعی طواف کیا
حوزہ/حجاج بیت الله الحرام نے الوداعی طواف کیا اور رمی جمرات کے ساتھ حج کا اختتامی ہوا۔
-
حج ۲۰۲۴ء مجموعی اعتبار سے اپنی تمام تر خصوصیات اور کچھ کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ بخیر وعافیت پایہ ٔ تکمیل کو پہونچا: خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی
حوزہ/ حج ۲۰۲۴ ء میں شدت کی گرمی کے باوجودفرزندان توحید نے اپنی زبردست حرارت ایمانی کا پر جوش مظاہرہ کرتے ہوئے اطمینان بخش طور پر مناسک حج ادا کئے۔اورحج…
-
مدرسہ علمیہ ثقلین قم میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
حوزہ/ تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ المصطفی قم کے سینئر مسؤول جناب حجۃ الاسلام آقای حقیقی نے کہا کہ ہر طالب علم اپنے اصلی ہدف جوکہ حصول تعلیم ہے اس سے غافل…
آپ کا تبصرہ