حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مورخہ 28 نومبر 2021 ابناء انجمن شرعی شیعیان کے ممبران کی ایک میٹنگ زیر نظارت حجت الاسلام آغا سید مجتبی عباس الموسوی الصفوی، محبوب ملت ہال جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں منعقد ہوئی میٹنگ میں ابناء کے لئے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مندرجہ ذیل عہدہ داران کو نامزد کیا گیا:
1۔ جناب شبیر احمد صاحب (سیکرٹری)
2۔ جناب ہلال حسین صاحب (نائب سیکرٹری)
3۔ جناب عاشق حسین صاحب ( آفیس سیکرٹری)
4۔ جناب غلام محمد صاحب (معاون امور مالی)
5۔ جناب تنویر حسین صاحب (معاون امور تعلیم)
6۔ جناب شہنواز حسین صاحب ( معاون امور امداد و حوادث)
7۔ جناب سید اشرف صاحب (معاون ثقافتی امور)
8۔ جناب جنید علی صاحب (معاون امور صحت عامہ )
عبوری کمیٹی کا معیاد کار چھ ماہ مقرر کیا گیا۔کمیٹی ہذا دینی ، سماجی ، ثقافتی ، فلاحی ، رفاہ عامہ وغیرہ امورات کی انجام دہی میں تنظیم کو اپنی خدمات میسر رکھے گی۔