۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سیمی نقوی

حوزہ/سیمی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اسلامی تہذیب و تعلیمات کے علاوہ تمام تہذیبوں بالخصوص مغربی تہذیب جو آج عورت کی آزادی اور حقوق کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتا ہے اس معاشرے نے ہمیشہ عورت کے حقوق سبوتاژ کیئے ہیںاور اس کو ذلت و رسوائی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اسلامی تہذیب و تعلیمات کے علاوہ تمام تہذیبوں بالخصوص مغربی تہذیب جو آج عورت کی آزادی اور حقوق کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتا ہے اس معاشرے نے ہمیشہ عورت کے حقوق سبوتاژ کیئے ہیںاور اس کو ذلت و رسوائی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

محترمہ سیمی نقوی نےمزیدکہاکہ پاکستان میں عورت کی آزادی کے نام پر بیہودہ نعرے لگانے والی خواتین اگر دین اسلام کا مطالعہ کریں تو انھیں معلوم ہوگا کہ خدا نے عورت کو ماں ، بیٹی ، بیوی ، اور بہن کے کردار میں کتنا بلند رتبہ عطا کیا اور اسکے حقوق اور تحفظ کا حکم دیاہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .