۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
برگزاری سمینار زن، فرهنگ دینی، جهان معاصر در بلگراد

حوزہ / یورپین ملک سربیا کے دارالحکومت بلغراد (belgrade) میں ایرانی ثقافتی مرکز اور اسلامک سوسائٹی سے وابستہ فعال ایسوسی ایشن "جنا" کی جانب سے "خواتین، مذہبی ثقافت اور عصری دنیا" کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، یورپین ملک سربیا کے دارالحکومت بلغراد (belgrade) میں ایرانی ثقافتی مرکز (کلچرل کونسل) اور اسلامک سوسائٹی سے وابستہ فعال ایسوسی ایشن "جنا" کے تعاون سے "خواتین، مذہبی ثقافت اور عصری دنیا" کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام 7 مارچ 2023ء بروز منگل شام 6 بجے بلغراد سٹی لائبریری میں منعقد ہو گا۔

اسلامی علوم کی ماہر محترمہ مونا یوسف اسپاہیچ "اسلام میں عورت کا مقام" کے موضوع پر، لسانیات میں پی ایچ ڈی ہولڈر محترمہ بنت الہدی خلیل اووک "عصری دنیا اور ہنر قدسی" کے موضوع پر، ماہر الہیات اور ماہر دینیات محترمہ دانیہ لا مارکووک "روایت پسندی اور ماڈرنزم (جدیدیت)" کے موضوع پر اور اسلامیات کی ماہر محترمہ لیلی آلومہ رووک "عصرِ حاضر کی عورت" کے موضوع پر خطاب کریں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .