حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ اور تنظیم مقاومت کی طرف سے منعقدہ مجلس ترحیم و برسی شہدائے مقاومت لبنان شہید محمد باقر رومانی اور شہید علی اکبر رومانی سے خطاب کے دوران حزب اللہ کے رہنما حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ہماری مقاومت مادی نقطہ نظر سے طاقتور ہو چکی ہے اسرائیل جان لے! اسلامی مقاومت لبنان کے اندر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہو چکی ہے.
انکا مزید کہنا تھا کہ لبنان اور خطے میں اسے بڑھ کر ہمارے عزم اور حوصلے اور ہماری تیاری امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں اور ہتھکنڈوں کے مقابلے میں بڑھ چکے ہیں اور یہ وہی حقیقت ہے جس کی بنا ہماری امید آئندہ کی نسبت میں بڑھ جاتی ہے. خدا نے چاہا تو ہم اپنے عہد و پیمان پر ثابت قدم رہنے کے ساتھ ساتھ شہداء اور بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لبنان کا ہر حال میں دفاع کرنے سے انکار نہیں کرینگے اس راہ میں ہم میں سے کوئی بھی شہید یا زخمی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر مقاومت کا سلسلہ جاری رہے کیونکہ ہماری عزت کا دار و مدار ہی مقاومت میں ہے
صفی الدین نے مزید کہا آج لبنان کے اقتدار اور وحدت کو تحفظ فراہم کرنے میں ہم سب مسؤل ہیں اگر چہ ہم گواہ ہیں ہمارے کچھ لبنانی آئے روز ہمارے بزرگوں کی توہین کرتے ہیں ایسے لوگ گزشتہ دور میں بھی تھے یہ خود بے راہ روی کے شکار افراد ہیں اور ملک میں بھی فساد پھیلانے میں انہی کا کردار ہوتا ہے انکا کام ہی ملک کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے لیکن یہ لوگ ہماری نا امیدی اور کمزوری کا باعث بننے نہ پائے.