۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
لبنانی علماء

حوزه/لبنان کی نماز جمعہ کے خطیب حضرات کا جمعہ کے خطبوں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ لبنان کی ملت کو چاہیے کہ ایران کی کامیابیوں خواہ وہ علمی میدان میں ہوں صنعتی شعبے میں ترقی ہو محض ہر قسم کی کامیابیوں کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دینے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا فلسطین کی آزادی اور اراضی کا اسرائیل سے قبضہ چھڑانا مقاومت اور استقامت سے ہی ممکن ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی نماز جمعہ کے خطیب حضرات کا جمعہ کے خطبوں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ لبنان کی ملت کو چاہیے کہ ایران کی کامیابیوں خواہ وہ علمی میدان میں ہوں صنعتی شعبے میں ترقی ہو محض ہر قسم کی کامیابیوں کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دینے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا فلسطین کی آزادی اور اراضی کا اسرائیل سے قبضہ چھڑانا مقاومت اور استقامت سے ہی ممکن ہے.
لبنان کی نماز جمعہ کے خطباء کا جمہوری اسلامی ایران کی ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود ترقی و پیشرفت کو اہم تجربہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملت لبنان بھی اپنی آزادی و خودمختاری سیاسی اور معاشی ترقی کیلئے ایران کو اپنا نمونہ قرار دے اور دوسروں سے وابستہ رہنے کی ضرورت نہیں ہے.

بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے اس بات کی طرف کہ نئی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا اس وقت حکومت کو چاہیے کہ اقتصادی اور معاشی بحرانوں کی راہ حل تلاش کرے،ماری ملت کو ایرانی کامیابیوں سے درس لینے کی ضرورت ہے.

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے تو ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے

خطیب جمعہ بیروت کہا نے کہ حکومت کی حمایت اور مخالفت کرنے والوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کریں کیونکہ اسی میں ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اور ملک نابودی سے بچ سکتا ہے.

شیخ علی یاسین نشست علمائے صور کے رہنما نئی حکومت سے قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہیںاور شہریوں پر عائد کردہ ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی جانب بڑھنے سے گریز کریں جو لبنانی حکومت اور عوام کے خیرخواہ نہیں ہوں.

حزب اللہ کے رہنما شیخ علی دعموش نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ زیادہ تر ممالک کی مشکلات اور پریشانیوں کی جڑ امریکہ ہے کیونکہ اسکی خطے میں یہی کوشش رہتی ہے کہ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرے،خطے کی تمام تر مشکلات کا زمہ دار امریکہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے بحرانوں میں واضح طور پر امریکہ کا کردار ہے کیونکہ امریکہ نے ہی ہماری کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جوکہ لبنان میں سرمایہ کاری چاہتی تھی.
حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ حکومت کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ان چیلنجز کے باوجود اپنی زمہ داریوں کو نبھانے میں لگ جائے اور ملت کو موجودہ بحرانوں سے نکال دے

لبنان کے صیدای شہر کے امام جمعہ اہل سنت کے رہنما شیخ صھیب حبلی کا اپنے جمعہ کے خطبے کے دوران کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ موجودہ صورتحال عوام کیلئے قابل تحمل نہیں ہے،فلسطین کی آزادی مقاومت سے ہی ممکن ہے.

اہل سنت کے رہنما نے کہا کہ امت اسلامیہ کو ہر طرح سے فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہےاور یہ مقاومت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے.
شیخ حبلی نے کہا کہ طیب اردگان کا سوریہ کے صوبہ ادلب پر حملہ بھی امریکہ کی قابض فوج کے حملوں سے کم نہیں ہے.

شہر صیدا کے امام جمعہ نے کہا کہ عرب لیگ اور دنیائے اسلام جو کہ اپنے کو ملت سوریہ کا خیرخواہ سمجھتے ہیں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی و ترکی قابض افواج کی سوریہ میں غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھائے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .