۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
یاسمین جابر

حوزہ/ اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی کو لبنان کی اسلامی تحریک حزب اللہ سے تعلقات رکھنے کے الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی ریپورٹ کے مطابق، پیر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق، صہیونی حکومت کی مرکزی عدالت نے دعوی کیا ہے کہ یاسمین جابر نے 2015 سے 2018 تک لبنان اور ترکی کے سفر کے دوران حزب اللہ کے کچھ عہدیداروں سے رابطہ کیا تھا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ یاسمین جابر کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے لئے لوگوں کی بھرتی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

قابل غور بات یہ ہے کہ گذشتہ سال اگست میں جابر کو اسرائیلی جاسوسوں نے دوران تفتیش انہیں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .