۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ ماهر عبدالرزاق

حوزہ / شیخ ماهر عبدالرزاق نے کہا کہ لبنان میں موجودہ مذہبی  اور قبائلی فسادات  کا منصوبہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے (جو کہ اندرون اور بیرون ملک میں مقیم ہیں) تیار کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنظیم اصلاح و وحدت  کے سربراہ شیخ ماھر عبد الرزاق نے کہا کہ لبنان میں موجودہ مذہبی  اور قبائلی فسادات  کا منصوبہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے (جو کہ اندرون اور بیرون ملک میں مقیم ہیں) تیار کیا تھا۔جس کا مقصد لبنان کے امن و امان اور معیشت کو نقصان پہنچانا اور لبنان میں بدامنی ، بغاوت اور تنازعات کا پھیلاؤ ہے، انہوں نے کہا کہ : لبنان کے اتحاد اور اس کے خاتمے کیلئے امریکی طاقتور سیاست کا عمل دخل ہے ، امریکہ کو لبنانی اتحاد کے  خاتمے سے  کیا فائدہ ملتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایوان نمائندگان کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ جیسے مخلص افراد نہ ہوتے تو لبنان آج فسادات ، جھڑپوں اور ہلاکتوں کا منظر پیش کر رہا ہوتا۔

شیخ عبد الرزاق  نےتمام سیاسی ،مذہبی اور کمیونٹی پارٹیوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کی سربلندی کیلئے  اپنے اختلافات کو بالائے طاق  رکھیں۔

قیصر قانون شامی عوام اور ملک کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے  گا.

لبنانی سنی عالم دین نے اپنی تقریر کے ایک  حصے میں کہا کہ امریکی قانون (قانون قیصر) شامی عوام اور ملک کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے  گا اور جس طرح سے شام نے  جنگ کے میدان میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسی طرح سے پابندیوں سے مقابلے میں بھی مقاومت کا مظاہرہ کرے گا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .