حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ لبنان کے حالیہ انتخابات میں امریکی غلاموں کی شکست اقوام عالم میں امریکہ اور امریکی غلاموں سے عوامی نفرت کی غماز ہے۔ عالمی استکباری طاقتوں کے پروپیگنڈہ اور سازش کو ناکام بنا کر لبنانی قوم نے حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کو کامیاب کرایا جو در حقیقت حزب اللہ پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ جس حزب اللہ کو شیطان بزرگ امریکہ دھشتگرد قرار دیتا وہ لبنانی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ لبنانی عوام نے امریکی منصوبے خاک میں ملا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی بالادستی کا سورج غروب ہو رہا ہے اور عوام میں امریکہ کے انسان دشمن عزائم اور استکباری رویوں کے خلاف شدید غم وغصہ موجود ہے جس کی واضح جھلک پاکستان میں نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں عوام جس انداز سے امریکی مداخلت اور امریکہ کے انسان دشمن و اسلام دشمن کردار کے خلاف جس غم وغصے کا اظہار کریں گے وہ پاکستان کی آزادی خود مختاری اور استقلال کا آئینہ دار ہوگا۔ انجمن غلامان امریکہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عوام امریکہ کی غلامی اور امریکہ کے غلاموں سے بیزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے شیطان بزرگ امریکہ کو دوستی کا پیغام بھیج کر تاریخی غلطی کی ہے۔ طالبان ان کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھیں جنہوں نے امریکی سے دوستی کی اور شیطان بزرگ پر اعتماد کیا۔ صدام مرسی اور قذافی کا عبرتناک انجام حکمرانوں کے لئے درس عبرت ہونا چاہیے۔