۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ نعیم قاسم معاون دبیرکل حزب الله لبنان

حوزہ/ امریکہ چاہتا ہے کہ وہ لبنانی عوام کو بھوکا رکھ کے اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرے جو کے اسرائیل کی مضبوطی کا باعث بنے گا اور ہم زمینی،دریائی اور ہوائی ہر قسم کی سازشوں کے خلاف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مقاومت کو ضرب لگانے کے احکامات امریکی سفارت خانے سے صادر ہوتے ہیں اس بات کا اظہار حزب اللہ کے رہنما شیخ نعیم قاسم نے کیا ان کے مطابق بعض مخالف سیاسی جماعتیں ایک طے شدہ منصوبے کے تحت مقاومت کو اور بلخصوص حزب اللہ کو کاری ضرب لگانے کے درپے ہیں یہ تمام گروپ اور جماعتیں بیروت میں موجود امریکی سفارت خانے میں جمع ہوئے ہیں اور وہاں سے حزب اللہ کے خلاف احکامات کو وصول کیا ہے جس میں سر فہرست حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ہم کوئی دلیل نہیں دیکھ رہے کہ جس سے انتخابات کو موخر کیا جا سکے حزب اللہ زیادہ سیٹوں کو لینے کی کوشش نہیں کر رہی بلکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایک متوازن اور اثر گذار حد تک سیٹوں کو حاصل کیا جائے اسی طرح حزب اللہ کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔امریکہ چاہتا ہے کہ وہ لبنانی عوام کو بھوکا رکھ کے اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرے جو کے اسرائیل کی مضبوطی کا باعث بنے گا اور ہم زمینی،دریائی اور ہوائی ہر قسم کی سازشوں کے خلاف ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .