۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/علامہ عارف واحدی نے آج کے دور میں امت مسلمہ کی مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اس انتہائی حساس موقع پر ملکر کر اپنے حقوق کا دفاع کرنا ہوگاورنہ عالمی سامراجی طاقتیں ایک ایک کر کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ امام حسن مجتبیٰ ع میں عشرہ فاطمیہ کی آخری مجلس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے حضرت سیدہ ع اور ان کی اولاد کے ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد اور کردار کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں دنیائ اسلام کو حضرت زھرا ع کے کردار اورسیرت مبارکہ کو مدنظر رکھنا چاھئیے  -
انھوں نے آج کے دور میں امت مسلمہ کی مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اس انتہائی حساس موقع پر ملکر کر اپنے حقوق کا دفاع کرنا ہوگاورنہ عالمی سامراجی طاقتیں ایک ایک کر کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیں گی۔افغانستان،عراق،شام،یمن،لبنان،فلسطین اور کشمیر کو تباہی تک پہنچانے کی ذمہ دار امریکا کی شیطانی طاقت ہےجہاں بھی مسلمانوں پہ ظلم ہو ررہاہے اس کے پیچھے واضح طور پر امریکا نظر آرہا ہےجو مسلسل ہر خطے میں امت کو کمزور کرنے کے لئے مصروف عمل یے۔ابھی فلسطین کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے ٹرمپ نے سینچری ڈیل جیسی لعنت کو متعارف کرایا ہے جو فلسطین کاز کو کمزور کر کے باقاعدہ اسرائیل کی صہیونی طاقت کو مضبوط کرنے کی سازش ہے امت مسلمہ کے لئیے ان حالات میں اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ امریکا کو خطے سے نکال کر آپس میں اتحاد و وحدت قائم کریں  اور اپنے مقدرات  اپنے ہاتھ میں لیں ،فلسطین کے مسلمان آج سراپا احتجاج ہیں اور اس سامراجی اور مسلمان دشمن سینچری ڈیل کو ماننے کے لئیے تیار نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پوری امت اور خاص کر اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اس ذلت آمیز  ڈیل کو ٹھکرا دینا چاھئیے اور فلسطینی مظلوم بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنی چاھئیے ۔کشمیر میں ظلم و ستم کے پیچھے مودی کو ٹرمپ ہی سپورٹ کر رہا ہے ہمارے حکمرانوں کوکشمیر کے مسئلے پر امریکا کی ثالثی کو سرے سے مسترد کرنا چاھئیے اور فلسطین ایشو پر بھی اسرائیل و امریکا کی سازشوں کے مقابلےمیں قدس کی آزادی اور فلسطین کی حمایت میں استقامت دکھانی  چاھئیے پاکستان کی عوام اس وقت کشمیر اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ھیں اور امریکا،انڈیا اور اسرائیل کو دنیائ اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں پاکستان کے حکمرانوں کو بھی اس آواز کے ساتھ آواز ملانی پڑے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .