۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بالصور/ جمع من علماء الهند يلتقون بسماحة آية الله نوري الهمداني بقم المقدسة
ملت افغانستان متحد ہوکر امریکیوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کرے

حوزہ / اسلام کے دشمنوں کے دل امت اسلام کے دشمنی سے پر ہیں اور وہ کبھی امت اسلام کے دوست نہیں ہو سکتے اور اگر وہ مسلمانوں سے مسکرا کر بات کرتے ہیں تو وہ مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے گذشتہ روز شہر قم میں اپنے دفتر میں افغانستان کے سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم مسلمانوں کو اتحاد و وحدت کی تاکید کرتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض ممالک اب بھی دشمن کے مقابلے میں متحد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا : افغانستان کو امریکیوں اور صہیونیوں کے حملوں کی آماجگاہ نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمنان اسلام کے دل مسلمانوں کی دشمنی سے پر ہیں۔ وہ کبھی امت اسلام کے خیر خواہ نہیں ہیں اور اگر وہ مسلمانوں سے مسکرا کر بات بھی کرتے ہیں تو وہ مسلمانوں کو دھوکہ دے کر انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ملت اور حکومت افغانستان کو چاہیے کہ وہ امریکیوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کرے۔ دشمن کو اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ افغانستان کو اپنے حملوں کی آماجگاہ بنا ئے۔

انہوں نے کہا: ہم جب بھی متحد ہوں گے تو طاقتور ہوں گے لیکن اگر ہمارے درمیان اختلافات ہوں گے تو ہم کمزور ہو جائیں گے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: افغانی ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران مسلمان اقوام بالخصوص افغانستان کا حامی ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا:  ہمیں دشمن کو میدان نہیں دینا چاہیے۔ کفار ہر حال میں ہمارے دشمن ہیں ہمیں ہر لحاظ سے اپنے آپ کو مضبوط بنانا چاہیے اور ایمان اور عقیدے کی طاقت سے دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔اسلامی جمہوریہ ایران اپنی تمام تر مشکلات کے باوجود پوری طاقت سے دشمن کا مقابلہ کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .