۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا عزادار عباس خان

حوزہ/شہر ممبئی میں جب سے یہ اداره کھلا ہے شیعوں میں قرات و تجوید اور حفظ قرآن کا رجحان کافی بڑھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر ممبئی میں جب سے یہ اداره کھلا الحمد لله شیعوں میں قرات و تجوید اور حفظ قرآن کا رجحان کافی بڑھا ہے۔ ممبئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مولانا عزادار عباس خان نے کئی جگہوں پر اپنی شاخیں کھولی ہیں اور مدارس قائم کئے ہیں، ان کی محنت کا ماحصل یہ رہا ہے کہ بہت سے مدارس و مکاتب میں مولانا کے شاگرد صحیح عربی تلفظ اور مخرج سے آج بچوں و بڑوں کو  قرآن سکھارہے ہیں۔


ماه رمضان میں اس اکیڈمی کی خدمت اور پروگرام کو مولانا عزادار اور ان کے شاگرد و نبا اکیڈمی کی ٹیم پورے ممبئی شہر میں کور کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملک کے اس منفرد عالم دین مولانا عزادار عباس خان نے قوم میں اس خلاء کو محسوس کیا اور اپنے وجود پر آج ملت کے تیئں اتنا عظیم کارنامہ انجام دیا جو بے حد خوش آیند بات ہے۔ پوری قوم اس کارکردگی کے لیے مولانا استاد عزادار عباس خان رنوی جونپوری کی اس خدمت کو سراہا رہی ہے۔ اور دعا گو ہے کی قوم و ملت کی فلاح کے لئے خدمات کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے اور قوم میں ہر طرف قاری و حافظ قرآن کی فراوانی رہے۔ اور افراد قوم سیکھنے کے ساتھ ساتھ اسکے معانی پر بھی غور و فکر کے ساتھ عمل بھی کریں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .