۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 359831
8 مارچ 2020 - 15:44
ممبئی میں یوم علیؑ

حوزہ/ممبئی كی معروف مغل مسجد میں ’’مسلم ایسوسی ایسن فارپیس اینڈ هارمنی‘‘كی طرف سے ’’یوم علی ؑ‘‘كا انعقاد كیا گیا جسمیں ممبئی كے۳۶؍سے زیاده ائمه جمعه وجماعات و علمائے كرام اور كثیر تعداد میں مومنین نے شركت كی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی كی معروف مغل مسجد میں ’’مسلم ایسوسی ایسن فارپیس اینڈ هارمنی‘‘كی طرف سے ’’یوم علی ؑ‘‘كا انعقاد كیا گیا جسمیں ممبئی كے۳۶؍سے زیاده ائمه جمعه وجماعات و علمائے كرام اور كثیر تعداد میں مومنین نے شركت كی ۔

اطلاعات کے مطابق ’’یوم علیؑ‘‘كے پروگرام میں 110 کلو کا کیک نذر کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے مولانا حاجی محمد كرگلی نے کیا نظامت كے فرائض جناب عقیل ناگانوی نے انجام دیئے ۔ پروگرام میں علمائے كرام و شعرائےاهل بیت نے نذرانه عقیدت پیش كیا۔

جشن یوم علی كے موقع مسلم ایسوسی ایششن كے روح رواں رضوان خان اپنے ساتهیوں كے ساته سماجی و سیاسی و مذهبی نمائندگان و علمائے كرام كی خدمت میں تحفه پیش كیا اور آخر میں مولانا سیدغلام عسكری امام جمعه كرلا نے تمام عالم انسانیت و مسلمانان عالم كے لئے دعائیں كی اور دعائے امام زمان علیہ السلام پر جشن یوم علی كا اختتام هوا اور مومنین كے لئے نذرمولاپیش كیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .