۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
امام علی ع

حوزہ/ ولادت با سعادت مولائے متقیان علی بن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت پر تمام قارئین کی خدمت میں مبارکباد پیش ہیں، اس عظیم مناسبت پر شاعر اہل بیت حجۃ الاسلام والمسلمین عسکریؔ امام خان جونپوری کا قصیدہ حاضر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

قصیدہ

شاعر: حجۃ الاسلام مولانا عسکری امام خان جونپوری

1

خانۂ کعبہ زچا خانہ نہیں اصرار کیوں

اک ولادت بن گئی ہے اتنا پُر اَسرار کیوں

2

منکرِ اعجاز بولو صدہا تعمیروں کے بعد

مٹ نہیں پایا نشانِ کہنۂ دیوار کیوں

3

ہے جدارِ بیتِ حق یا پردۂ معراج ہے

منتظر باہر کھڑے ہیں احمد مختارؐ کیوں

4

چھوڑ کر تسبیح یارب یا علیؑ کا ورد ہے

آج مالک یہ فرشتے بن گئے مختار کیوں

5

حفظ پیغمبرؐ میں بیٹوں کو سُلایا زیرِ تیغ

ایک کافر نے کیا اتنا بڑا ایثار کیوں

6

داستاں خیبر کی لکھتا ہے مورخ یہ بھی لکھ

فوج تھی بزدل تو پھر بدلا گیا سردار کیوں

7

کم نہ ہوں گی عظمتیں جعلی حدیثوں کے طفیل

پھر اٹھانے میں لگے ہو ریت کی دیوار کیوں

8

کچھ نہ کچھ باعث نصیری کی خطا کا تھا ضرور

ورنہ بندے گمان مالک ومختار کیوں

9

شامل اہل کساء ہے یہ حصار اِنَّمَا

پھر کروشامل نبی کے اور رشتہ دار کیوں

10

بیت مولا زائروں کی بن گیا آماجگاہ

ہوگئے سطوت بھرے شاہی محل مسمار کیوں

11

مولا اپنے ہاتھ کا دھوّن عطا کر دیجئے

اب نہیں بھاتے نہ جانے درھم ودینار کیوں

12

بہر جنت چاہئے سکہ علیؑ کے نام کا

کھوٹے سکوں پر چلے گا حشر کا بازارکیوں

13

منکرِ ذکر فضائل پھر فرازِ دار سے

ذکر مولا کر رہے ہیں میثم تمار کیوں

14

کرلیا ایماں کا سودا مالِ دنیا کے عوض

اف مسلمانون کا اتنا گر گیا معیار کیوں

15

حشر تک یونہی رہے گی امنیت زیرِ سوال

راہزن بننے لگے ہیں قافلہ سالار کیوں

16

علم معیارِ سعادت کاش ہوتا عسکریؔ

ہوتے دنیا کی نظر میں ہم ذلیل وخوار کیوں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .