۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
راهپیمایی 22 بهمن

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقاسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر  عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں ,ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ 

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں ہزار ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئےموجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔ تہران کی عظیم الشان ریلی میں عوام کے ہمراہ اعلی سول اور فوجی حکام کی شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قم میں بھی عظیم الشان ریلی نکالی گئی اور نماز ظہرین کے ساتھ حرم حضرت معصومہ (س) میں اختتام پذیر ہوگئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .