حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں میں انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگره اور شهدا کی تکریم کی مناسبت سے با اشترک شیعه فڈریشن جمون ،جامعه امام خمینی ره کرگل ،انجمن حسینی بٹهندی رحمت للعالمین فاونڈیشن مویسل هوسٹل برگذار کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور ایران سے تشریف لایے هوے آیت الله رستم نژاد نایب رئیس حوزه علمیه قم موجود تہے۔
یہ پروگرام بروز اتوار 9 فروری شہر جمو میں شہید قاسم سلیمانی کےچہلم اور انقلاب اسلامی ایران کے ۴۱ ویں سالگرہ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں ایران سے تشریف لائے مہمان عالم دین آیت الله رستم نژاد معاون آمورش حوزہای علمیہ نے انقلاب اسلامی ایران کی ۴۱ سال سے مسلسل دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوے سردار شہید سلیمانی کی شہادت اور انکی مخلصانہ زندگی پر روشنی ڈالی اور اپنی نہایت بصیرت افروز تقریر کے ذریعہ مومنین کے ذہنوں میں انقلاب اسلامی ایران کے خدوخال اجاگر کیے
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں مختلف شہروں سے آیے ہوے لوگوں نے شرکت اور سردار شہید قاسم سلیمانی اور انکے ہمراہ شہید ہونے والے شہدا کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس پروگرام میں مقامی اور غیر مقامی علما نے شرکت کی اور اپنے بیانات اور تقاریر کے ذریعہ اسلامی انقلاب کے برکات اور اسکے ثمرات پر روشنی ڈالی۔
پروگرام دو نشست میں صبح ۱۰ بجے سے شام ۵ بجے تک چلتا رہا جسمیں شعراء اور دیگردانشوران ملت نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ