حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینى میموریل ٹرسٹ کرگل نے شهید جنرل حاج قاسم سلیمانى اور ان کے رفقاء کے چہلم کے موقع پر جامع مسجد کرگل میں ایک پر وقار جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اور اس دوران شہدا کے حق میں مجلس ترحیم بھی رکھی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امام خمینى میموریل ٹرسٹ کے سینئر ممبر الحاج اصغر علی کربلائی نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔ اور انقلاب اسلامی کے بے لوث خدمات کو اجاگر کرتےہوئے شہید قاسم سلیمانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
دوران مجلس لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل و سعود مردہ باد کے نعرہ بلند کر رہے تھے۔
آخر میں دعائیہ کلام کے ساتھ مجلس اختتام پزیر ہوا۔