۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
کرگل ریلی

حوزہ/امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے حسینی پارک کرگل میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں برسی منائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج 11 فروری 2020 کو امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے حسینی پارک کرگل میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں برسی منائی گئ۔
 اس  پروگرام میں بڑی تعداد میں کرگل کے مومنین و خواتین نے شرکت کی اس کہ علاوہ کرگل کے مخلتف مقامات سے لوگ آئیں اور بڑی تعداد میں اس ریلی میں شامل ہوئے۔ مزید اسکے علاوہ علماء کرام نے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس تقریب سے قبل کرگل شہر میں ایک بہت بڑا فتح مارچ ہوا جس میں لوگوں نے اسلامی انقلاب کی تعریف اور امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کرنے والے نعرے لگائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس پروگرام کے مقررین میں حاجی اصغر علی کربلائی سابق ایم ایل اے بھی شامل تھے جنہوں نے بانی انقلاب اسلامی مرحوم آیت اللہ خمینی (رح) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور ریاست جموں و کشمیر کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے لئے کربلائی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو بھی مشتعل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرگل کے عوام اس کی مخالفت کرتی ہے۔ اور ہم (سی اے اے ) (این پی آر) اور (این،آر،سی) کے اس تقسیم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اسکے بعد IKMT نگران کونسل کے چیئرمین شیخ محمد محقق نے امام خمینی(رح) سے متعلق انقلاب اسلامی کی بیانات کو نقل کرتے ہوئے فرمایا کی ہم ان کے سرشار قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں  جس کی وجہ سے اسلامی انقلاب کو فتح حاصل ہوئی اور انقلاب اسلامی پورے جہان میں نمونہ عمل بنا۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا  جو حجت الاسلام شیخ خادم صادقی کی توسط سے شروع ہوا اور اس کے بعد بسیج امام خمینی(رح کے کچھ جوانوں نے گروہی ترانہ پیش کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر وائس چیئرمین آئی کے ایم ٹی انجام دے رہے تھے۔

آخر میں دعا خیر کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام پر پونچھا۔اور پروگرام کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ اور نتن یاہو کے پتلے بهى جلاے گۓ اور ان کےخلاف لوگوں نے زبردست نعرے لاگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • امام خمینی میمو ریل ٹرسٹ کرگل IN 10:34 - 2020/02/14
    0 0
    Thank you all for exelent coverage of our eventsخدا آپ کے توفیقات میں اضافہ فرما ے