منگل 11 فروری 2020 - 23:41
آى کے ایم ٹى کرگل کى جانب سے قم میں شهید قاسم سلیمانى کے چہلم پر جلسے کا اہتمام

حوزہ/امام خمینى میموریل ٹرسٹ کرگل نے شهید جنرل حاج قاسم سلیمانى اور ان کے رفقاء کے چہلم کے موقع پر قم المقدس میں واقع دفتر میں ایک پر وقار جلسے کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینى میموریل ٹرسٹ کرگل نے شهید جنرل حاج قاسم سلیمانى اور ان کے رفقاء کے چہلم کے موقع پر قم المقدس میں واقع دفتر میں ایک پر وقار جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں شہیدوں کى یاد میں قران خوانى بهى کى گئی۔ جلسے کا باقاعده آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شهدا کى یاد میں مصطفى رئیسى نے اردو میں شهدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔جبکه کرگلى(پرگى)زبان میں شعر خوانى بھی کى گئی۔جلسے میں کرگل کے معروف عالم دین حجت السلام شیخ انور شرف الدین نے کلیدى خطبہ پیش کیا۔۔جبکہ بسیج روحانیون آئ کے ایم ٹى کے معاون شیخ حسنین رضوانى نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس دوران ہندوستان میں نماینده ولایت فقیہ کے معاون حجت الاسلام آقائ شریعت و حجت الاسلام آقائ بهرامى، حجت السلام آقائ اخلاقى اور چیرمین آئ کے ایم ٹى کرگل حجت الاسلام آقائ رجائ کے علاوه قم میں مقیم کرگلى علماء و طلاب کے علاوہ بڑی تعداد میں مومنین و مومنات بهى شریک تھے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha