۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / پاکستان کے شہر پشاور میں ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواہ کی طرف سے "تحریک آزادی فلسطین میں امت مسلمہ کا کردار" کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواہ کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان کانفرنس بعنوان "تحریک آزادی فلسطین میں امت مسلمہ کا کردار" میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی اور موضوع پر خطاب کیا۔

امت مسلمہ کے تمام مسائل اور مشکلات اسی مثلث کی وجہ سے ہیں اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم کرے۔ مسالک کے درمیان نفرتیں اور انتشار پھیلانے والے درحقیقت دشمنوں کی امت کے خلاف سازشوں میں شریک ہیں۔ہم سب کا فرض ہے کہ امت مسلمہ کے دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کو پہچانیں کیونکہ دشمن شناسی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: پوری امت مسلمہ، دنیا میں ہر انصاف پسند اور حریت پسند فکر رکھنے والا انسان غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہو کر اسرائیل کی مذمت اور اس کی درندگی سے نفرت کا اظہار کر رہا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اسرائیل سے نفرت کے اظہار اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے جمعۃ الوداع کو رسمی طور پر یوم القدس منانے کا اعلان کریں۔

مسالک کے درمیان نفرتیں اور انتشار پھیلانے والے درحقیقت امتِ مسلمہ کے دشمن ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .