۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
بزرگداشت سردار سلیمانی در پاکستان

حوزہ/ جامعہ المصطفی العالمیہ اور جامعہ الکوثر کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کے مدارس دینیہ کی کے تعاون اور مشارکت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعہ الکوثر اسلام آباد میں شھداء مقاومت اسلامی کی تجلیل و تکریم کے لئے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ اور جامعہ الکوثر کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کے مدارس دینیہ کی کے تعاون اور مشارکت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعہ الکوثر اسلام آباد میں شھداء مقاومت اسلامی کی تجلیل و تکریم کے لئے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور علماء اور ملک کی اہم اور برجستہ شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی اور آمریکی اقدام کو کھلی جارحیت ،اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین اور سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیااور شھداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورشھید قاسم سلیمانی شھید ابو مھدی المھندس اور ان کے ساتھیوں کی شھادت کو ان کے لئے اعزاز قرار دیا اور داعش کے فتنہ کو ختم کرنے جیسی خدمات کو سراہا  مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی علامہ سید محمد تقی نقوی کے علاوہ مولانا ڈاکٹر غلام حسین عدیل برطانیہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجھتی کونسل ثاقب اکبر،سربراہ امت واحدہ علامہ امین شھیدی ،علامہ شیخ انور علی نجفی جامعہ الکوثر اور علامہ انیس الحسنین خان جامعہ المصطفی اسلام آباد نے خطاب کیا اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ مدارس کے مدیران مدرسیناور علماء و طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .