ہفتہ 19 جولائی 2025 - 15:13
خطیب نماز جمعہ تہران؛ اختلاف و تفرقہ کی ہر آواز کو دشمن کی آواز سمجھیں

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے کہا: آپ کو متحد رہنا چاہیے اور وحدت و یکجہتی کو قائم رکھنا چاہیے اور ہر تفرقہ و اختلاف کی آواز کو دشمن کی آواز سمجھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب نماز جمعہ تہران حجت‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں کہا: انسانیت کی نجات کا پہلا اور آخری نسخہ تقویٰ ہے۔

انہوں نے سورہ حمد کی آیات کی تلاوت کے دوران زندگی کے راستے میں ہدایت اور صحیح نمونوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اے خدا! میرا ہاتھ تھام لے، مجھے ہدایت دے اور جس طرح تو نے ہدایت کی، اسی طرح مجھے صراط مستقیم پر قائم رکھ۔ وہ لوگ جن پر خدا کی نعمتوں کی دسترخوان وسیع کی گئی ہے، اس راستے کے راہروؤں کے لیے نمونہ ہیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین صدیقی نے شہداء کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: انبیاء کا نور صدیقین میں منعکس ہوتا ہے اور شہداء خدا کا آئینہ ہیں۔ شہید کا مطلب ہے نمونہ، گواہ اور وہ جو حجابوں کو پار کر گیا ہو۔ جب ہمارا جسم راہِ خدا میں خون سے آلودہ ہوتا ہے تو انسان کو مقامِ فنا حاصل ہوتا ہے اور فنا باللہ عین بقا باللہ ہے۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے اپنے خطبوں میں مقام «السابقون» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: «اصحاب یمین سے بلندتر، السابقون ہیں اور یہ لوگ قربِ الٰہی کے مقام کے حامل ہیں۔»

انہوں نے آخر میں اتفاق و اتحاد کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: آپ کو متحد رہنا چاہیے اور وحدت و یکجہتی کو قائم رکھنا چاہیے اور ہر تفرقہ کی آواز کو دشمن کی آواز سمجھنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha