۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت اللہ امینی

حوزہ/مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ ابراہیم امینی کے انتقال پر ملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملت تشیع خصوصاََ ملت ایران اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے عالم تشیع کے معروف عالم دین اور مجلس خبرگان رہبری ،ایران کے رکن آیت اللہ ابراہیم امینی کے انتقال پر ملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملت تشیع خصوصاََ ملت ایران اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔
    مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ ابراہیم امینی کے انتقال پر اظہار تا¿سف کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ امینی کے علمی کارنامے بے نظیر اور ان کی شخصیت بے عدیل تھی ۔وہ مجلس خبرگان رہبری کے رکن بھی تھے جس سے انکی اہمیت اور عظمت کا اندازہ ہوجاتاہے ۔مولانانے کہاکہ آیت اللہ امینی نے اجتماعی علوم اور نظام خانوادگی کے سلسلے میں اہم کتابیں تصنیف کی ہیں جو انکی علمی اور فکری شخصیت کو واضح کرتی ہیں۔انکی متعدد کتابوں کے ترجمے جرمن سمیت مختلف زبانوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ان کی ذات علم و فضل کے ساتھ زہد و تقویٰ کی بنیاد پر پہچانی جاتی تھی ۔ان کا انتقال علمی دنیا کا بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔
مجلس علماءہند تمام علمی اداروں،حوزہ علمیہ قم،ان کے تمام متعلقین ،رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ اور آیت اللہ امینی کے علمی آثار سے مستفید ہونے والے تمام افراد کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .