حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے والد گرامی آیت اللہ سید جواد خامنہ ای کی رحلت کی برسی پر ہم رہبر معظم کی تقاریر سے اقتباس کرتے ہوئے جسے آپ نے 4 جولائی 1996 کے مطابق فرمایا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں: آیت اللہ سید جواد خامنہ ای پچاس سال تک مشہد میں امام جماعت رہے۔ وہ محترم عالم دین تھے جن کے عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد تھی۔
وہ حقیقی معنی میں زاہد انسان تھے۔ دنیاوی شان و شوکت سے لا تعلق۔ ان کی نظر میں اس بات کی کوئی اہمیت نہیں تھی کہ کہاں اور کن حالات میں زندگی بسر ہو رہی ہے۔
امام خامنہ ای
4 جولائی 1996
آپ کا تبصرہ