۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ذاکر

حوزہ/ انقلاب اسلامی کی بدولت پتھروں سے اسرائیلی ظلم و بربریت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی آج راکٹوں اور میزائیلوں سے اسرائیل کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انقلاب اسلامی کی بدولت آج اسرائیل کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور حزب اللہ کے ساتھ کئی جنگوں میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ (س) کے مذہبی اور بین الاقوامی امور کے ماہر اور مہر نیوز ایجنسی شعبہ اردو کے ایڈیٹر مولانا سید ذاکر حسین جعفری نے کہا کہ میں انقلاب اسلامی ایران کی 43 ویں سالگرہ کے موقع رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی عوام ، حکومت اور دنیا بھر میں انقلاب اسلامی کے حامیوں اور طرفداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مولانا نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران ہر میدان میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ ایران دفاعی لحاظ سے ایسی عظیم الشان بلندی پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہا ہے۔

سید ذاکر حسین جعفری نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی طرف سے دنیا کی مظلوم، ستمدیدہ اور مستعضعف قوموں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین کو دوبارہ حیات نصیب ہوئی۔انقلاب اسلامی کی بدولت پتھروں سے اسرائیلی ظلم و بربریت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی آج راکٹوں اور میزائیلوں سے اسرائیل کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انقلاب اسلامی کی بدولت آج اسرائیل کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور حزب اللہ کے ساتھ کئی جنگوں میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انقلاب اسلامی ایران نے گذشتہ 43 برسوں میں سیاسی، اقتصادی، عسکری اور دیگر میدانوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے اعلی اہداف کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ 22 بہمن مطابق 11 فروری کا دن در حقیقت اسلام، مسلمانوں اور مستصعفین کی کامیابی، عزت، عظمت اور وقار کا دن ہے، یہ دن اسلام اور مستضعفین کے حامیوں پر مبارک ہو ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .