۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ذوالفقار علی انصاری

حوزہ/ انقلاب کی کامیابی در حقیقت عدل وانصاف اور حقانیت کی کامیابی ہے۔ اور اگر دشمن کو کسی قسم کا خوف ہے تو اس انقلاب سے ہے جس میں تحرک اور بیداری ہو۔

تحریر: مولانا ذوالفقار علی انصاری، المھدی تربیتی و فلاحی ادارہ

حوزہ نیوز ایجنسی | انقلاب اسلامی ایران باقی انقلابات سے بہت فرق کرتا ہے ۔دنیا میں اور بھی بہت سارے انقلابات آیے ہیں لیکن وہ انقلابات الہی نہ ہونے کی بنا پر ختم ہوئے۔انقلاب اسلامی کو 42 سال گزرنے کے باوجود پوری توانائی اور کامیابی کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کرنا ۔اس انقلاب کی الہی انقلاب ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے بہت سے لوگ اس انقلاب کو ایرانی انقلاب کہتے ہیں ۔جو کہ سراسر زیادتی ہے اگر یہ انقلاب ایرانی ہوتا تو اس انقلاب کو ختم  ہو کے 42 سال ہو چکے ہوتے ۔

جس طرح پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص) نے اسلام کی تبلیغ و ترویج کا آغاز مکہ و مدینہ سے شروع کیا اور کم عرصے میں دنیا کے گوشہ و کنار میں خدا اور اسلام کے پیغام کو پہنچایا۔ اور پیغمبر کا انقلاب عرب ملک میں آیا اور اس انقلاب کو ہم کسی صورت میں عربی انقلاب نہیں کہ سکتے بلکہ اسلامی ہے بلکل اسی طرح امام خمینی کا انقلاب ایران میں آیا تو یہ نہیں کہ سکتے کہ یہ انقلاب ایرانی ہے ۔ایسا نہیں ہے بلکہ یہ ایک اسلامی انقلاب ہے اور ہماری دعا ہے کہ یہ انقلاب امام زمانہ کے انقلاب سے متصل ہو ۔

اس انقلاب کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس انقلاب میں جوانوں نے بہترین رول ادا کیا ۔اور۔ کسی بھی معاشرے میں انقلابات تب کامیابی سے ہم کنار ہوتے ہیں  ہیں جب جوان بیدار ہوں۔  

اس انقلاب کی کامیابی در حقیقت عدل و انصاف اور حقانیت کی کامیابی ہے ۔اور اگر دشمن کو کسی قسم کا خوف ہے تو اس انقلاب سے ہے جس میں تحرک اور بیداری ہو ۔اور دنیا کا ہر غیرت مند اور حریت پسند شخص انقلاب اسلامی ایران  کو اپنے لیے رول ماڈل قرار دیتا ہے اور یہ اسکتبار کے لیے گران گزرتا ہے۔اور جب سے انقلاب آیا ہے امریکہ اور اسکے حواری اس عظیم انقلاب کو ختم کرنے کے درپے رہے ہیں۔ امریکہ کے دسیوں صدور یہ تمنا دل پر لیکر خاک میں مل گیے لیکن فرزند زہرا سید علی خامنہ ای  اب بہی پورے آب و تاب کے ساتھ منصب ولایت فقیہ پر بیٹھے ہوے ہیں ۔ہماری دعا ہے خدا وند متعال رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کو صحت و سلامتظ کے ساتھ طول عمر عطا فرمایے اور اس الہی انقلاب ی حفاظت فرمایے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .