۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی

حوزہ/ جنرل سیکرٹری و بانی واعظین و مفکرین بورڈ، نئی دہلی کا کہنا تھا کہ ایران کو ختم کرنے اور نقصان پہنچانے کا غلیظ خواب دیکھنے والے آج ایران کے علماء ربانی، افواج غیوری ، سپاہ پاسبان انقلاب کے جانباز نوجوانوں اور قابل قدر و فخر سائنسدانوں کے سامنے نہ بے بس نظر آرہیں ہیں بلکہ اپنے داخلی انتشارات و اختلافات اور معاشی بحران و بدحالی کا شکار بھی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید قمر عباس نقوی سرسوی نےرہبر معظم کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ فقیہ بصیر اور رہبر کبیر حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینیؒ کی پاک قیادت کا ہی ثمر و نتیجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کو رب ذوالجلال نےحیات حضرت نوحؑ عطا کی ہے - اس حقیقت سے کون انکا کر سکتا ہے کہ یہ عظیم الشان انقلاب امام خمینیؒ کی قیادت اور وہ بھی ایسی جو نظام فاطمیت اور مدرسے حضرت امام جعفر صادقؑ سے تربیت یافتہ ہو- یہ قیادت ہی کی برکت تھی کہ امامؒ کی صداِ حق پر علماء ، طلباء ، تاجرین ، نوجوان ،خواتین ، مختصر یوں کہ تمام شعبہائے زندگی کا ہر فرد انقلابِ اسلامی کی حمایت اور ظلم و بے دینی کے خلاف گھر سے باہر نکل آیا اور وارث نمرود ، وفرعون اور ابن ملجم و یزید آر- شاہ پہلوی اپنے بزرگوں کی سیرت پر عمل کرتے ایران سے فرار ہو گیا -

واعظین و مفکرین بورڈ کےجنرل سیکرٹری نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کی رحلت کے بعد بیوقوف و احمق دشمن مکہ کے کفاروں و مشرکین کی طرح کہ سمجھ رہا تھا کہ انقلاب اسلامی بھی مردہ ہ۔گیا لیکن آقا ئے خامنہ ای نے اپنے تقویٰ اور اعلی حکمت عملی سے دنیا کے طا قتور ملکوں کو ایران کی طا قت تسلیم کرنے پر مجبور و لاچار کردیا۔ ایران کو ختم کرنے اور نقصان پہنچانے کا غلیظ خواب دیکھنے والے آج ایران کے علماء ربانی، افواج غیوری ، سپاہ پاسبان انقلاب کے جانباز نوجوانوں اور قابل قدر و فخر سائنسدانوں کے سامنے نہ بے بس نظر آرہیں ہیں بلکہ اپنے داخلی انتشارات و اختلافات اور معاشی بحران و بدحالی کا شکار بھی ہیں- ان حقائق کا اظہار واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سیکرٹیری اور بانی سید قمر عباس قبنر نقوی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر کیا۔

قمر عباس نقوی نے مزید کہا کہ آج دنیائے اسلام اگر آپ نے وجود اور وقار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تو ایرانی قیادت یعنی رہبر معظم آیت اللہ سید خامنہ ای مدظلہ العالی اور صدر سید ابراہیم رئیسی مدظلہ کی حکمت عملی ہر عمل اور ان جیسا کردار اور مخلصانہ حوصلہ پیدا کرنا پڑے گا ورنہ یوں ہی کبھی حجاب کے نام پر، کبھی شہریت کے نام پر، کبھی جماعت کے نام پر ۔ کبھی طلاق کے نام پر اور کبھی قیادت کے نام پر ذلیل و رُسوا ہوتے رہو گے اور دشمن تمہارا مال اور تمہاری قوت تمہارے ہی خلاف استعمال کرتا رہے گا۔ آپ نے آخر میں دنیائے مستفعین و مظلومین خصوصاً ایرانی عوام کو کامیاب انقلاب اسلامی کی مبارک باد ہیش کرتے ہوئے اُن کے حوصلے، جزبہ اور مستحکم ارادوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .