۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جیکب آباد جشن انقلاب

حوزہ/مدرسۂ خدیجۃ الکبری جیکب آباد کے زیراہتمام انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر ”انقلابِ اسلامی شجرۂ طیبہ“ کے عنوان سے جشنِ انقلاب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/ انقلابِ اسلامی شجرۂ طیبہ کے عنوان سے منعقدہ جشنِ انقلاب کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امپلائز ملک اقرار حسین، مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری ایمپلائز ونگ آغا منور حسین جعفری، مدرسۂ خاتم النبیین کے پرنسپل مولانا عابد حسین فائزی، مولانا ارشاد علی سولنگی اور مدرسۂ خدیجۃ الکبری کی پرنسپل خانم رقیہ سلطانہ و دیگر نے خطاب کیا۔

جشنِ انقلاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی وہ شجرۂ طیبہ ہے جس کے پاکیزہ ثمر سے آج پوری دنیا میں حق و صداقت کی خوشبو آرہی ہے۔ رہبرِ کبیر بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے مظلومیت، غربت اور تنہائی کے عالم میں انقلابِ اسلامی کی تحریک کا آغاز کیا جیل اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں مگر ان کے آہنی ارادے کے آگے ہر رکاوٹ اور دیوار ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی اقوام عالم کو حریت و آزادی اور راہ حق و راہ کربلا کا راستہ دکھا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک اقرار حسین نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کا راستہ روکنے کے لئے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں متحد ہوگئیں مگر انقلاب ہر مرحلہ امتحان میں سرخرو اور سرفراز رہا۔ رہبر انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بہترین انداز سے انقلابِ اسلامی اور امت مسلمہ کی رہبری کی ہے۔

اس موقع پر مدرسے کی طالبات نے ماہ رجب کی مناسبت سے بارگاہ مولا علی علیہ السلام میں منقبت پیش کی اور ماشاء اللہ خامنہ ای کا انقلابی ترانہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .