حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ امام خميني رضوان اللہ عليہ کی قيادت ميں برپا ہونے والا اسلامی انقلاب پوری دنيا ميں اسلام کے غلبے کا نقطۂ آغاز ثابت ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی نے موجودہ دور میں اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا میں متعارف کروایا، امام خمینی (رح) نے فی سبیل اللہ کام کیا جس کی بدولت آج انقلاب اسلامی ایران پوری عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے عالم اسلام کو انقلاب اسلامی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی امام خمینی (رح) کے حقیقی جانشین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (دام ظلہ العالی) اسلامی انقلاب کے اہداف کو داخلی اور عالمی سطح پر پوری آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔