۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بڈگام کشمیر

حوزہ/ طاغوتی قوتوں نے اس انقلاب کو روکنے کے لئے تمام تر حربے بروے کار لائے اور انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی لیکن ایرانی قوم و قیادت کی انقلاب اسلامی سے ایمانی وابستگی اور عزم و اسقامت نے دشمنان انقلاب کو ہر محاذ پر شرم ناک شکست سے دو چار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کےزیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں ـ"انقلاب اسلامی اور ہم "کے عنوان سے ایک محفل مذاکرہ کا انعقاد ہوا محفل مذاکرہ حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی نظارت میں منعقد ہوئی محفل مذاکرہ میں کئی علماے دین ،دانشورہ و شعرا اور طلاب نے شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق جن معززین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا ان میں حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی ،حجت الاسلام سید محمد صفوی ،حجت الاسلام سید ذوالفقار حسین جعفری ،جہانگیر غنی بٹ وغیرہ شامل ہے مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کو ایک تحفہ الٰہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب صرف ایرانی قوم کا اثاثہ اور سرمایہ افتخار نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ۔

انقلاب اسلامی ایران احیائے اسلام کی ایک عالمگیر لہر کا سرچشمہ بن کر ارتقا کی منزلیں طے کر رہا ہے انقلاب اسلامی ایران نے نہ صرف ایران میں کہن سالہ شہنشائی نظام کا خاتمہ کیا بلکہ دنیاے اسلام میں شرق و غرب کی استکباری قوتوں کے اثر و نفوذ کے راستوں کو مسدود کرکے رکھ دیا اگر ایران میں اسلامی انقلاب بھر پا نہ ہوا ہوتا اور وہاں ایک اسلامی نظام حکومت قائم نہ ہوا ہوتا تو خطے میں اسرائیل کا صہیونی ایجنڈا کافی آگے بڑھ چکا ہوتا حجت اسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے اختتامی خطاب میں اسلامی انقلاب ایران کو احیاے اسلام اور اتحاد ملی کی حفاظت کا موثر ترین ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاغوتی قوتوں نے اس انقلاب کو روکنے کے لئے تمام تر حربے بروے کار لائے اور انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی لیکن ایرانی قوم و قیادت کی انقلاب اسلامی سے ایمانی وابستگی اور عزم و اسقامت نے دشمنان انقلاب کو ہر محاذ پر شرم ناک شکست سے دو چار کیا۔

ایران پر کمر توڑ اور حوصلہ شکن اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں تاکہ ایرانی قوم کو انقلاب اسلامی کے راستے سے منحر ف ہونے پر مجبور کیا جا سکے ان تمام گھناونی منصوبہ بندیوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران ہر سطح پر کامیابیوں کے سنگ میل عبور کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران سے ہماری عقیدت اور وابستگی کا اہم تقاضا یہ ہے کہ ہم اسلام کی طرف مراجعیت اختیار کریں اور اتحاد ملی کی ہر قیمت حفاظت کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .