۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
برادر شہزاد رضا

حوزہ / برادر شہزاد رضا نے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی ایک اہم خصوصیت اس کا دنیا کے سارے مظلوموں کے لیئے امید کے طور پر ہونا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر برادر شہزاد رضا نے اسلامی انقلاب ایران کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب کی طاقت دین اور علماء دینی کا انقلاب کی رہبری اور ہدایت کرنا ہے۔ دوسرے سارے انقلاب ایک طرح سے دین و مذہب کے مقابلے میں تھے لیکن یہ انقلاب علمائے دین کی ہدایت و رہبری سےآغاز ہوا اور جارے رہے گا ۔ ان میں سرفہرست حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ تھے جو بلند ترین دینی منصب یعنی مرجعیت پر فائز تھے۔

برادر شہزاد رضا نے کہا: دراصل کسی بھی شخص کا خود کو نظریاتی کہلوانا تو آسان ہے لیکن میدانِ عمل میں اپنے آپ کو نظریاتی ثابت کرنا مشکل ہے۔ دشمن کے مقابلے میں اپنے نظریے کی حفاظت، سلامتی اور بقا کیلئے اپنی ذات، انا اور شخصیت کو قربان کردینا ہی نظریاتی بصیرت ہے۔

اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے مظلومین جہاں کے سب سے بڑے دشمن کو اپنی بصیرت کے ساتھ کس طرح شکست دی اور میدان میں ڈٹے رہے اور اس طرح انقلاب اسلامی ایران کا سورج نمودار ہوا۔

انہوں نے کہا: انقلابِ اسلامی کی بدولت مظلوموں کی آنکھیں خوشی کے آنسوں بہانے لگیں اور علماء و شہداء کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں الہیٰ نظام نافذ ہوا جو نظام امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی ایک کرن تھی اور وہ ابھی تک ویسے قائم ہے اور امام (عج) کے ظہور کے بعد تک قائم رہے گا ۔

برادر شہزاد رضا نے کہا: انقلابِ اسلامی دنیا کے سارے مظلوموں کے لیئے امید ہے اور رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای مرکز امید ہیں جن کی عظیم قیادت نے انقلاب اسلامی کو ہر مرحلے اور مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے ہر وقت آمادہ اور تیار رکیا۔ ایسی بے باک اور عظیم قیادت ہی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے آخر میں کہا: اسلامی انقلاب ایران کی 43 ویں سالگرہ پر دنیا کے سارے مظلومین، شہداء، علماء، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای مدظلہ العالی اور بالخصوص وارث انقلاب اسلامی حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف؛ ارواحنا لہ الفداءِ کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .