۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید ایمان احمد

حوزہ/ ایران نے ایک ایسا عمل انجام دیا ہے جو مختلف ممالک کے لیئے رہنمائی کی روشنی میں نمونہ قرار پایا ہے۔ یہ کام کرنے کے لیئے جرات و استقامت کی ضرورت ہوتی ہے۔

تحریر: مولانا سید ایمان احمد

حوزہ نیوز ایجنسی | ایران نے ایک ایسا عمل انجام دیا ہے جو مختلف ممالک کے لیئے رہنمائی کی روشنی میں نمونہ قرار پایا ہے۔ یہ کام کرنے کے لیئے جرات و استقامت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسلامی روحانیت کے دشمن جوہمیں دین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں، اسلامی کلچر، توحید، عزاداری، کربلا، و دیگر اہم اصولات کو نچھاور کرکے اس پر اپنے ناپاک دجالی قدم رکھ کر دنیا میں نجس،کثیف نظام کو قائم کرنا چاہتا ہے۔ ایک ایسا شیطانی بے رحم نظام جو نظام امام مہدی عج،حکومت امام، ظہور امام کا دشمن اور انسانیت کا قاتل ہے۔

ایسے حالات میں جب ایران نے سپر پاور کو پوری دنیا میں ذلیل و رسوا کردیا، تو یہ لمحہ مقام افتخار بن گیا۔ ہم نے مومنین کو سوشل میڈیا پر حالات حاظرہ پر صحیح خبروں کے ذریعے آگاہ کیا تاکہ ہمارے جوان اس حقیقت کو جانیں کہ دجالی نظام والے ملک آیت اللہ روح اللہ خمینی رح کے مطابق مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔

ان کا جھوٹا میڈیا پروپگنڈا ہمیشہ گمراہ کرتا رہا اور ذہنوں کو غلامی کی بیڑیاں پہناتا رہا ہے۔ اس حقیقت کو یاد رکھیں کہ شیطانی سامراج کلچر کو روکنا اور اس کو کمزور کرنا لازم ہے، کیونکہ وہ دین،انسانیت اور روح اسلام کو پامال کرنا چاہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .