۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
شجرکاری مہم

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے 20 فروری سے 10 مارچ تک سندھ بھر میں شجرکاری مہم کا   اعلان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے 20 فروری سے 10 مارچ تک سندہ بھر میں شجرکاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محترم گل محمد حیدری نے کہا: اصغریہ تحریک نے اپنے آغاز سے ہی معاشرے کو در پیش مسائل کا حل دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں نکالنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے کہا: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے پچھلے پانچ برس سے سندھ بھر میں 7 ہزار سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔

برادر گل محمد حیدری نے مزید کہا: درخت لگانے، مختلف موضوعی بیماریوں جیسے ہیپا ٹائیٹس وغیرہ سے متعلق لوگوں کو آگاہی دینے کے احکامات بھی تحریک کے کارکنان کو جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی گاوں محلہ سدھار شعبے کی کارکردگی سے متعلق مختلف ڈویژنز اور اضلاع سے رابطے کرتے ہوئے انہیں مزید فعال بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کی شدت کے بڑھنے سے معلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں تو ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکتا ہے۔ اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ تحریک کی جانب سے ہر گاؤں اور شہر میں درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں تاکہ ماحولیاتی بگاڑ کو روکا جا سکے۔

انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے باری میں بات کرتے ہوئے کہا: ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہمارے معاشرے اور پوری دنیا کے اندر مختلف بیماریوں نے جنم لیا ہے جس کو روکنا ہماری اولین فرائض میں سے ہے ۔

برادر گل محمد حیدری نے کہا: اصغریہ علم و عمل تحریک اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے ڈویژن ، اضلاع اور اپنے یونٹس کی سطح تک اس سال مختلف گاؤں اور شہروں میں ایسی محافل، سیشنز اور نشستوں کا انعقاد کرے گی جس میں تمام ماحولیاتی آلودگی کے مسائل اور درخت کے ہماری انسانی زندگی پر اثرات پر بات چیت کی جا سکے تاکہ عوام میں ان تمام مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .