۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علمای لبنان

حوزہ/ انقلابِ اسلامی کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر لبنانی علمائے کرام نے ایک اجلاس میں عالم اسلام کو ہدیہ تبریک پیش کیا اور کہا کہ انقلابِ اسلامی آزادی پسند اقوام کی زندگی میں تبدیلی کا نقطۂ آغاز تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر لبنانی علماء نے تحریک اتحاد اسلامی، اسلامی کونسل فلسطین، قومی یکجہتی سربراہی اجلاس، جمعیت نور الیقین، اسلامی تحریک لبنان کے اراکین، سنی ھیئت برائے تعاون مقاومت، جمعیت الفت، انجمنِ علمائے عکار، جمعیت بدر الکبریٰ، انجمن وحدت اسلامی اور تحریک امت لبنان کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس بلایا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے لبنان نے اس بات پر تاکید کی کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کی فتح، ان قوموں کی زندگیوں میں تبدیلی کا ایک نقطۂ آغاز تھا، جو سیاسی، اقتصادی اور سماجی آزادی اور صہیونیوں کو خطے میں داخلے سے روکنا چاہتی تھیں۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انقلابِ اسلامی کی بدولت دنیا بھر میں تضادات کی نوعیت واضح ہوگئی، یا تو اسے امریکی سامراج، صہیونی اتحادیوں، رجعت پسندوں اور قوموں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ ہونا چاہئے یا پھر اسے قوم کی آزادی اور خودمختاری کے حصول کے لئے مزاحمتی محوروں کے ساتھ ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .