۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ملتان، انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر خانہ فرہنگ ایران میں نمائش کا انعقاد

حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ انقلاب ایران کا رہتی دنیا تک کوئی سدباب نہیں، ہمارے لئے ایرانیوں کا انقلاب بہترین مشعل راہ ہے، مسلمانوں کو اغیار کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملتان/ خانہ فرہنگ ایران ملتان میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید کاظم حسین نقوی نے کہا کہ پاکستانیوں کا ایران سے تعلق بہت پرانا ہے، دونوں ملک محبتوں کے لازوال رشتوں میں جڑے ہیں، وہ خانہ فرہنگ ایران ملتان میں انقلاب اسلامی ایران کی 43 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ حکم خداوندی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیے، انسان کی فطرتی زندگی وہی ہے جو وہ زمین پر گزارتا ہے، اسلام دشمن قوتوں کا ایران کے خلاف ہونا ان کے حق پر ہونے کی دلیل ہے۔

پروفیسر حمید رضا صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات بہت قدیم ہیں اور وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جارہے ہیں، ایرانی ہمارے لیے رول ماڈل ہیں۔

گروپ جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق نے کہا کہ انقلاب ایران کا رہتی دنیا تک کوئی سدباب نہیں، ہمارے لئے ایرانیوں کا انقلاب بہترین مشعل راہ ہے، مسلمانوں کو اغیار کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

علامہ مجاہد عباس گردیزی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابیوں کے حصول کیلے عدل و انصاف قائم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو سب سے پہلے ایران نے تسلیم کیا تھا آج بھی وہ اسی طرح ڈٹا ہوا ہے، انقلاب اندر سے تبدیلی کا نام ہے۔

آخر میں ایڈمنسٹریٹر خانہ فرہنگ ایران سیدہ زاہدہ خانم بخاری نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے لیڈر صاحبان تقوی ہوں، قوموں کو ایک رہنما و مرکز کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان کے عوام کو بانٹ دیا گیا ہے، ایران اس تقسیم کی شروع دن سے مخالفت کرتا آرہا ہے، ایران کو بچانے والی چیز اتحاد ہی ہے، مذہب انسانیت سب سے بڑا ہے، ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے کی ضرورت ہے، سب کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں خانہ فرہنگ ایران ملتان میں انقلاب اسلامی ایران کی43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے لگائی گئی نمائش کا افتتاح علامہ سید کاظم حسین نقوی، پروفیسر حمید رضا صدیقی، گروپ جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق نے دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ ربن کاٹ کر کیا۔ جبکہ اس موقع پر قسور عباس، نور الاامین خاکوانی، سید نعیم حیدر بخاری، علامہ عبدالحنان حیدری، مختار سومرو سمیت دیگر مذہبی و سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .