۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
فیلم تشییع باشکوه شهید آیت‌الله سلیمانی در قم

حوزہ/ شہید آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی تشییع جنازہ آج قبل از ظہر قم المقدسہ میں عوام, علماء و مشائخ اور صوبائی حکام کی موجودگی میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا تک انجام پائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور صوبہ سیستان و بلوچستان اور کاشان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے شہید آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی تشییع جنازہ آج قبل از ظہر قم المقدسہ میں عوام, علماء و مشائخ اور صوبائی حکام کی موجودگی میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا تک انجام پائی۔

رپورٹ کے مطابق، تشییع جنازہ کے وقت لوگوں نے اللہ اکبر، لبیک یا حسین (ع)، آج روز عزا ہے، آج روز غم ہے، آج یوم سوگ ہے جیسے نعرے لگائے۔

شہید آیت اللہ سلیمانی کے جسد خاکی کو کاندھوں پر اٹھا کر کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے گرد طواف کرایا گیا، طواف کے بعد مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اس شہید کے جسم مطہر پر نماز جنازہ ادا کی اور پھر حرم حضرت معصومہ (س) میں ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 26 اپریل 2023 کو آیت اللہ سلیمانی ایران کی نیشنل بینک (بینک ملی) میں بیٹھے ہوئے تھے کہ بینک گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں آیت اللہ سلیمانی شہید اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .