۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
القدس کمیٹی

حوزہ/ القدس کمیٹی , آل انڈیا شیعہ کونسل و اہل بیت کونسل کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یوم قدس کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام " یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور دانشوران ملت نے مسئلہ فلسطین اور اس کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ مقررین نے اس موقع پر امام خمینی رحمة اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعةالوداع کو عالمی یوم قدس قرار دے کر امام خمینی نے ہمیشہ کیلئے مسئلہ فلسطین کو زندہ کردیا کیونکہ یوم قدس پر فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کو ہمت وحوصلہ ملتا ہے اور ظالم اسرائیلی حکومت پر لرزہ طاری ہوتا ہے۔کانفرنس میں پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ فلسطین کامسئلہ مسلمانوں کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے۔

دنیا کے کسی بھی ملک کی آزادی فلسطین کی آزادی کے بغیر نا مکمل ہے: کنور دانش علی

سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کے مفکر اسلام مولانا علی میاں ندوی نے دبئی میں مجھ سے نقل کیا کہ میں نے خانہ کعبہ کا غلاف پکڑ کر دعا کی ہے کہ اللہ امام خمینی کی رہبری کو قائم رکھے۔

اس موقع پر آل انڈیا پیس مشن کے صدر سردار دیا سنگھ نے کہا کے میں امام خمینی کے مشن کی حمایت کرتا ہوں۔

دنیا کے کسی بھی ملک کی آزادی فلسطین کی آزادی کے بغیر نا مکمل ہے: کنور دانش علی

سابق رکن پارلیمنٹ الیاس اعظمی نے کہا کے عربوں کو اپنی حمیت اور غیرت کو بیدار کرنا چاہیے اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا چاہیے۔

مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا اس قدس کانفرنس میں ہمارا جمع ہونا فقط احتجاج نہیں بلکہ اظہار یکجہتی ہے۔

رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا میں رکن پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے ایوان غالب میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا بھرپور اعلان کرتا ہوں اور فلسطین پر ہو رہے اسرائیلی ظلم کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

دنیا کے کسی بھی ملک کی آزادی فلسطین کی آزادی کے بغیر نا مکمل ہے: کنور دانش علی

جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر انجینئر محمد سلیم نے کہا کے مسلم امت پر امام خمینی کا احسان ہے کہ انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر پوری امت مسلمہ کو متحد کیا اور مسئلہ قدس میں ایک روح پھونکی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہا مسلمانوں کو اپنے فریضہ کو پہچانتے ہوئے فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں آواز اتحجاج بلند کرنا چاہیے فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا۔

اس موقع پر مولانا شمشاد احمد رضوی نے کہا کے فلسطین کی آزادی دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا تب تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

دنیا کے کسی بھی ملک کی آزادی فلسطین کی آزادی کے بغیر نا مکمل ہے: کنور دانش علی

کانفرنس کی صدارت کے فرائض مولانا محمد علی محسن تقوی نے انجام دیے جبکہ نظامت مولانا عازم زیدی سیتھلی نے کی کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا علی کوثر کیفی نے اور مولانا مرزاعرفان علی اور ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا کانفرنس میں مولانا تصدیق حسین رضوی ، مولانا غضنفر عبّاس طوسی،مولانا عابد عبّاس زیدی ،مولانا جعفر رضوی،ملانا سرکار کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی مہمان خصوصی کے طور پر ایران کے نائب سفیر محمد جواد حسینی نے شرکت کی کانفرنس میں استقبالیہ کلمات مولانا مرزا عمران علی اور مولانا جلال حیدر نقوی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .