جمعرات 27 مارچ 2025 - 06:46
فلسطین اور قدس کے مسئلے پر نئے ثقافتی و تبلیغی مواد کی تیاری ضروری ہے، آیت اللہ محمد حسن اختری

حوزہ/ 6ویں بین الاقوامی قدس شریف کانفرس "حی علی القدس" کے عنوان سے بروز بدھ، 26 مارچ، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر عسلویہ میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق، 6ویں بین الاقوامی قدس شریف کانفرس "حی علی القدس" کے عنوان سے بروز بدھ، 26 مارچ، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر عسلویہ میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، اس کانفرنس میں آیت اللہ محمد حسن اختری،فلسطین کے 20 ممتاز علماء اور مختلف ادیان و مذاہب کے رہنما اور نمائندے، اور جنوبی ایران کے 400 شیعہ علماء و دانشور اس کانفرنس میں شریک تھے۔

اس موقع پر آیت اللہ محمد حسن اختری،کمیٹی برائے تحفظ فلسطین کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا: "تبلیغ ایک نہایت قیمتی اور باعظمت عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کام کی بنیاد تبلیغ پر رکھی، انبیاء کو تبلیغ کے لیے بھیجا، اور قرآن میں تبلیغ کے اصول و طریقے واضح طور پر بیان کیے۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمیں فلسطین اور قدس کے مسئلے پر نئے ثقافتی و تبلیغی مواد تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر سال نئی فلمیں اور دستاویزی کلپس بنائی جانی چاہئیں، کیونکہ ہمارے ملک میں اس حوالے سے بے شمار امکانات اور صلاحیتیں موجود ہیں۔ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اسلامی مزاحمت کی کامیابیوں کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرے۔"

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "بدقسمتی سے بعض ممالک نہیں چاہتے کہ یومِ قدس عالمی سطح پر اجاگر ہو۔ یہ حیران کن ہے کہ بعض یورپی اور امریکی ممالک میں فلسطین کی حمایت کی جاتی ہے، لیکن بعض عرب ممالک میں نہ کوئی آواز بلند ہوتی ہے اور نہ ہی فلسطین کے حق میں کوئی مظاہرہ ہوتا ہے۔ عرب ممالک کے طلبہ کو چاہیے کہ وہ بیدار ہوں اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha