جمعہ 29 اپریل 2022 - 04:58
آل انڈیا شیعہ کونسل نے فلسطین کی حمایت میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا

حوزہ/ مقررین نے اس موقع پر امام خمینی رحمة اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعةالوداع کو عالمی یوم قدس قرار دے کر امام خمینی نے ہمیشہ کیلئے مسئلہ فلسطین کو زندہ کردیا کیونکہ یوم قدس پر فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کو ہمت وحوصلہ ملتا ہے اور ظالم اسرائیلی حکومت پر لرزہ طاری ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یوم قدس کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام " یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور دانشوران ملت نے مسئلہ فلسطین اور اس کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔

مقررین نے اس موقع پر امام خمینی رحمة اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعةالوداع کو عالمی یوم قدس قرار دے کر امام خمینی نے ہمیشہ کیلئے مسئلہ فلسطین کو زندہ کردیا کیونکہ یوم قدس پر فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کو ہمت وحوصلہ ملتا ہے اور ظالم اسرائیلی حکومت پر لرزہ طاری ہوتا ہے۔

شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام مولانا محسن تقوی نے کہا حیرت ہے طویل مدت سے اسرائیل کا ظلم وستم جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پروفیسر اخترالواسع نے کہا امام خمینی کی کوششوں سے یوم قدس فلسطینی مظلوموں فتح وکامیابی کی امید کا دن بن گیا ہے۔

ایران کے نائب سفیر جناب ڈاکٹر رضوانیان نے کہا فسلطین امت اسلامیہ کا بنیادی مسئلہ ہے جس سے غافل نہیں ہوا جاسکتا۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن قاسم رسول الیاس نے کہا یہ فلسطینی قوم کی استقامت اور جذبہ ایمانی ہے جو اب تک جارحیت کے مقابل کھڑے ہیں۔

سفارت ایران کے کلچرل کونسلر جناب ڈاکٹر علی ربانی نے عالم اسلام کیلئے کئی جہات سے فلسطینی قوم کی حمایت کو لازم و ضروری قرار دیا اور کہا ایرانی قوم ہر صورت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

جماعت اسلامی ہند کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب انعام الرحمٰن نے کہا کہ ہر سال یوم قدس کا اہتمام بہت ہی قابل تعریف کام ہے میں منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مولانا جنان اصغر مولائی نے کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ڈاکٹر ماجد دیوبندی، مولانا مرزا عرفان علی اور شائق سانکھنوی نے منظوم خراج عقیدت پیش کی۔

ا مولانا جلال حیدر نقوی نے مہمانوں استقبال کیا اور مولانا مرزا عمران علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں علماء کرام اور معززین و مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آل انڈیا شیعہ کونسل نے فلسطین کی حمایت میں "یوم قدس کانفرنس" کا انعقاد کیا

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .

تبصرے

  • منتشرشده: 1
  • در صف بررسی: 0
  • غیرقابل‌انتشار: 0
  • Mohammad Mehdi IN 18:52 - 2022/04/29
    امریکہ اسرائیل مردہ باد