۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
शव यात्रा

حوزہ/ آیت اللہ علوی گرگانی کی الوداعی مجلس مرحوم کے گھر میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد قم المقدسہ میں موجود مسجد امام حسن عسکری (ع) سے تشییع جنازہ کا آغاز ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم و فقیہ آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری سے(ع) مراجع تقلید، مراجع کرام کے نمائندوں اور رہبر معظم کے نمائندوں، علمائے کرام، حوزات علمیہ کے مدیروں، حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے اراکین، ایران کی پارلیمنٹ کے بعض اراکین، علماء، طلباء، ریاستی اور فوجی منتظمین، صوبہ قم کے منتظمین، عوام اور عقیدت مندوں کی موجودگی میں مسجد امام حسن عسکری (ع) میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کے جسد خاکی کو مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم حضرت معصومہ (س) تشییع کیا گیا اور اس کے بعد آیت اللہ نوری ہمدانی کی قیادت میں نماز ادا کی گئی۔ ضریح مطہر کے گرد طواف کے بعد حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں تدفین عمل میں آئی۔

واضح رہےکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے آج نماز مغربین کے بعد مسجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام میں مجلس ترحیم برپا ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .